پی پی کی قیادت تقسیم نظر آرہی ہے‘ آصف زرداری نے نیا روپ اختیار کرلیا ہے۔شاہ محمود قریشی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 16:10

پی پی کی قیادت تقسیم نظر آرہی ہے‘ آصف زرداری نے نیا روپ اختیار کرلیا ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی کی قیادت تقسیم نظر آرہی ہے‘ آصف زرداری نے نیا روپ اختیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے زرداری صاحب اینٹ سے اینٹ بجارہے تھے ان کا اشارہ کس طرف تھا ، اندازہ لگایا جاسکتا ہے پی پی دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ۔

کسانوں نے کہا کہ میٹرو کیلئے پیسہ ہے مگر ہمارے لیے نہیں ہے وزرا نے کہا ہمارے وسائل محدود ہیں پی آئی اے قومی اثاثہ ہے مگر اس میں لوٹ سیل لگنے والی ہے۔این اے 153 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ این اے 153 کے ضمنی انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں نے فیصلے کرلیے ہیں اور تحریک انصاف الیکشن میں ضرور حصہ لے گی۔