’میں ڈر سے زیادہ طاقتور ہوں‘ ملالہ یوسفزئی کی بالی وڈ فلم ’نیرجا‘ کی نجی اسکریننگ میں شرکت
بالی وڈ فلمسٹار سونم کپور نے ملالہ کی تصویر انسٹا گرام اکاونٹ پر شئیر کر دی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 15:50
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : بالی وڈ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”نیرجا“ کو عالمی دنیا میں خاصی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ کم سن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ”نیرجا“ کی ایک نجی اسکریننگ میں شرکت کی جہاں فلم کی ہیروئن سونم کپور بھی موجود تھیں۔
(جاری ہے)
سونم کپور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ملالہ یوسفزئی کی ”نیرجا“ کے پوسٹر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ملالہ کا کہنا ہے میں خوف سے زیادہ طاقتور ہوں اور ”نیرجا“ دیکھنے کے بعد مجھے خوف سے حوصلہ ملا ہے۔
سونم کپور نے اپنی فلم ”نیرجا“ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرنے پر ملالہ یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا مجھے بے حد خوشی ہے کہ ملالہ کو یہ فلم پسند آئی۔ واضح رہے کہ ”نیرجا“ 1986 میں ہائی جیک کیے گئے طیارے میں موجود ایک ائیر ہوسٹس نیرجا بھونت کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ تاہم اس فلم کی نمائش پر کچھ وجوہات کی بنا پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.