Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے جامع ضابطہ کار کا اعلان کردیا ہے،68صفحات پر مشتمل ضابطہ کار میں انتخابی طریقہ کاراور انتخابی عملے کے فرائض کی وضاحت کی گئی ، ضابطہ کارمیں انتخابی فہرستوں کی تیاری سے لے کر انتخابی نتائج کے اعلان تک کے تمام مراحل شامل ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 15:45

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے جامع ضابطہ کار کا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے جامع ضابطہ کار کا اعلان کردیا ہے،پی ٹی آئی الیکشن کمیشن نے 9صفحات پر مشتمل ضابطہ کار تحریری شکل میں جاری کیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی منظوری کے بعد ضابطہ کار جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

68صفحات پر مشتمل ضابطہ کار میں انتخابی طریقہ کاراور انتخابی عملے کے فرائض کی وضاحت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے جاری کیے گئے ضابطہ کارمیں انتخابی فہرستوں کی تیاری سے لے کر انتخابی نتائج کے اعلان تک کے تمام مراحل شامل ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ انتخابی طریقہ کار میں انتخابی عملے اور الیکشن کمیشن کے افراد کو ہر صورت غیرجانبداری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات