ننکانہ صاحب : خاتون نے بچوں‌کے ساتھ مل کر حقیقی شوہر کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 15:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء): خاتون نے بچوں کے ساتھ ملکر اپنے حقیقی شوہر کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی واربرتن روڈ پر ایک خاتون نے اپنے حقیقی بچوں کے ساتھ مل کر حقیقی شوہر کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کاررائی کرتے ہوئے مقتول کی لاش گھر کے صحن سے بر آمد کی۔ متعلقہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خاتون نے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ گھرمیں اکثر ہی لڑائی جھگڑا رہنے پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی اقدام اُٹھایا جبکہ اس گھناؤنے کام میں اپنی والدہ کا ساتھ دینے والے بچوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے مابین ہیں۔