کراچی کے علاقے صدر میں شیشے کی کھلے عام فروخت جاری

جمعرات 25 فروری 2016 15:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) شیشہ نامی نشے پر ملک گیر پابندی کے باوجود کراچی میں اس کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کا علاقہ صدر جہاں دنیا جہاں کی اشیا کے ساتھ شیشہ نامی نشے کی فروخت بھی کھلے عام جاری ہے، اس نشے پر پابندی کے لیے سندھ اسمبلی کے فلور پر قراردادمنظور ہوئی ، عدلیہ نے نوٹس بھی لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن بھی دکھائے ، لیکن اس "غیرقانونی لت" کی فروخت پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

شیشے کی شکل میں زہر بانٹتے عناصر کی بے فکری ان کے بیان سے صاف ظاہر ہے۔یہاں آئے نوجوانوں نے پہلے تو نظریں کترائیں پھر شیشے کے دفاع میں مختلف جواز گھڑتے اور پیش کرتے نظر آئے۔اس دوران پولیس موبائل بھی گشت کرتی رہی، لیکن شاید مٹھی گرم کردی جائے ، تو کھلی ہوئی آنکھیں بھی دیکھنا بند کردیتی ہیں۔شہر میں دن دہاڑے زہر بانٹتے یہ عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کریک ڈاون پر سوالیہ نشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :