لیسکو کے پی ڈبلیو آرگرڈ سٹیشن سے لکڑی سے بھرے تین ٹرک چوری کرنے کی واردات ناکام

جمعرات 25 فروری 2016 15:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) گرڈ سسٹم آپریشنز افسران نے لیسکو کے پی ڈبلیو آرگرڈ سٹیشن سے لکڑی سے بھرے تین ٹرک چوری کرنے کی واردات ناکام بناتے ہوئے شفٹ انچارج ازمیر نقوی کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو انٹیلی جنس کی رپورٹ پر گرڈ سسٹم آپریشنز کے افسران نے کارروائی کی اورلیسکو کے پی ڈبلیو آرگرڈ سٹیشن پرچوری لکڑی سے بھرے3ٹرک پکڑ لیے، شفٹ انچارج ازمیر نقوی کو لکڑیاں چوری میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق گرڈ سٹیشن سے پرائیویٹ ٹرکوں کے ذریعے لکڑیاں چوری کی جا رہی تھیں، گرڈ سٹیشن کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر ٹیکنیکل اخترریاض کو بے قصور قرار دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لکڑی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف افسران نے تاحال مقدمہ درج نہیں کروایا، لیسکو افسران لکڑی چوری کی واردات کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :