قومی ٹیم میں انتخاب سے اعتماد ملا ، شرجیل خان
جمعرات 25 فروری 2016 15:18
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستانی اوپننگ بلے باز پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے شرجیل خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کیلئے انتخاب سے انہیں اعتماد ملا ہے اور وہ ملک کے لیے مثبت کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، ملک کیلئے کھیلنا ہمیشہ ہی سے میرا خواب رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہے پاکستان اے ہو یا ڈومیسٹک کرکٹ، میں جب بھی کھیلا تو میری توجہ کارکردگی دکھانے پر مرکوز رہی، میں نے جن چند کوچز کے ساتھ کام کیا، انہوں نے بھی ہمیشہ مجھے کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا۔ایک سوال کے جواب میں اوپننگ بلے باز نے کہا کہ یقیناً متحدہ عرب امارات میں کھیلنے سے انہیں بہت مدد ملی ہے۔(جاری ہے)
شرجیل خان نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز کے علاوہ بھی میں متحدہ عرب امارات میں گزشتہ پانچ سال سے کھیل رہا ہوں۔
ان میں سے اکثر میچز انٹرنیشنل میدانوں میں ہوئے لہٰذا میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں ان کنڈیشنز سے واقف اور ان میدانوں پر کھیلنے کا عادی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آفریدی ایک عظیم کھلاڑی اور لیجنڈ ہیں، میری تمام تر اسی جانب تھی کہ پی ایس ایل میں پہلی سنچری کرنے والا شخص بن سکوں۔ اس میں اعزاز کے حصول پر خدا کا بہت شکر ادا کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.