مولانا معاویہ اعظم بازیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ، مولانا اصغر تھیبو

جمعرات 25 فروری 2016 15:04

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل مولانا اصغر تھیبو نے کہا ہے کہ مولانامعاویہ اعظم کا لاپتہ ہونا تشویشناک ہے مولانا معاویہ اعظم کوئی معمولی انسان نہیں ہیں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے صاحبزادے ہیں ملک میں ان کے لاکھوں عقیدت مند ہیں پہلے دن قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کی حمایت کی تھی آج بھی حمایت کرتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہیں لیکن اس کے باوجود اہلسنت کو صرف دیوار سے نہیں لگایا جارہا بلکہ اہلسنت والجماعت کا نام و نشان تک مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اس ناانصافی سے ملک کو نقصان پہنچے گا ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے مولانا معاویہ اعظم کو فوری بازیاب کرایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اورنگزیب فاروقی کی بلاجواز گرفتاری اور مولانا معاویہ اعظم کی عدم بازیابی کے خلاف آج 26فروری کو بعد نماز جمعہ پریس کلب ٹنڈوالہیار کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاسندھ حکومت اور اعلیٰ حکام مولانا معاویہ اعظم کی بازیابی کے لئے اقدامات کریں مولانا معاویہ اعظم بازیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گاحکومت عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے قائدین اہلسنت کی رہائی کے لئے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :