سپریم کورٹ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی برطرفی کے بعد داد رسی سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 25 فروری 2016 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی برطرفی کے بعد داد رسی سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی حیثیت بھی سرکاری ہے ، برطرفی پر سروسز ٹربیونل کہتا ہے کہ وہ سرکاری ملازم نہیں ، کمپنیوں کی جانب سے ناانصافی کی صورت میں ملازمین کی دادرسی کا فورم نہیں ، ملازمین نہ سروس ٹربیونل میں جا سکتے ہیں اور نہ ہی ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر سکتے ہیں ۔

تقسیم کار کمپنیوں کے 100 فیصد شیئرز کی مالک حکومت ہے ، چیئرمین اور بورڈ کی تقرری بھی حکومت کرتی ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ تقسیم کار کمپنیوں کو مالی اور انتظامی طور پر حکومت کنٹرول کرتی ہے ، جب کنٹرول حکومت کا ہے تو ملازمین کی حیثیت سرکاری ہو گی ۔ عدالت نے ملازمین کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :