سمجھوتہ ایکسپریس تین دن کے بعد بحال، 107مسافر بھارت روانہ ہوگئے

جمعرات 25 فروری 2016 14:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والے ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس تین دن کے بعد بحال ہو گئی، سمجھوتہ ایکسپریس 107مسافروں کو لے کر لاہور ریلوے اسٹیشن سے واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو ئی جس کے ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان سڑک اور ٹرین کا رابطہ مکمل بحال ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی ریاست ہریانہ میں جاری جاٹ برادری کے احتجاج کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس سروس بھارت کی درخواست پر معطل کی گئی بھارتی حکومت کی طرف سے کلیرنس ملنے پر دوستی بس سروس بحال ہو گئی جس کے بعد جمعرات کے روز ٹرین سروس بھی بحال ہو گئی ۔

رواں ہفتے پیر کے دن پاکستان سے بھارت جانے کے لیے مسافروں کی تعداد 200تھی۔

(جاری ہے)

تاہم گزشتہ روز پاکستان سے تین روز کے بعد سمجھوتاایکسپریس 107مسافروں کو لے کر اپنے معمول کے وقت کے مطابق صبح 8بجے لاہورریلوے اسٹیشن سے واہگہ کے راستے بھارت کے لئے روانہ ہوئی تو پاکستان میں رکے ہوئے بھارتی مسافروں کی جان میں جان آئی۔ سٹیشن پر موجود مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ بے حد خوش ہیں کہ اس مسئلے کو جلدی حل کرلیا گیاجبکہ پاکستان سے جانے والے بھارتی مسافروں نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر رابطے مزید تیز ہونے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :