شکار پور ‘ پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دسویں روز میں داخل ‘ نو ڈاکومارے گئے ‘ گیارہ زخمی

جمعرات 25 فروری 2016 14:56

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء)شکارپور کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دسویں روز میں داخل ہوگیا ‘ آپریشن میں 9ڈاکوہلاک اور 11زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکار پور کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو ڈاکوؤں کے تباہ کیے گئے ٹھکانوں کا دورہ کرایا گیا ، ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے بتایا کہ آپریشن تین مراحل میں جاری رکھا جائیگا جس میں آپریشن کو تیز کرنے کے لئے فوج ، رینجرز ، کو شامل کیا جائے گا اورکچے کے علاقوں میں تھانوں اور روڈ بنائے جائیں گے ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے دعوی کیا کہ اب تک نو ڈاکو مارے جاچکے ہیں اور کچے کا نوے فیصد علاقہ کو کلیئر کرالیا گیا ۔