فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی پنجگور میں کارروائی ‘ چار مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 25 فروری 2016 14:55

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پنجگور کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کو ر اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پنجگور کے علاقے ساری کوران میں کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :