ڈج کوٹ کے سکول میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

طالبعلم نے شرارت سے پٹاخہ چلا ہے ‘ پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعرات 25 فروری 2016 14:55

ڈج کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) ڈج کوٹ کے سکول میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں نجی ٹی وی کے مطابق ڈج کوٹ کے سکول میں ایک طالبعلم نے پٹاخہ چلادیا جس پر سکول میں بم دھماکے کی افواہ اڑ گئی ۔

(جاری ہے)

دھماکے کی آواز سن کر ڈج کوٹ سکول کے پرنسپل نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے ہنگامی طور پر کارروائی کی اور سکول میں پہنچ گئی تاہم تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ سکول میں بم دھماکہ نہیں ہوا بلکہ ایک طالبعلم نے شرارت کی ہے اور پٹاخہ پھوڑا ہے جس پر پولیس نے پٹاخہ پھوڑنے والے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :