نیکٹا کی جانب سے بنائی جانے والی ہیلپ لائن 58591 کالیں موصول ہوئیں

نیکٹا ذرائع ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی 57046 کالوں میں گانے سننے کی فرمائش کی گئی

جمعرات 25 فروری 2016 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے (نیشنل کاوٴنٹر ٹیررازم اتھارٹی) نیکٹا کی جانب سے بنائی جانے والی ہیلپ لائن 58591 کالیں موصول ہوئیں۔ نیکٹا ذرائع ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی 57046 کالوں میں گانے سننے کی فرمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

نیکٹا ذرائع کے مطابق ان میں سے صرف 1545 کالز قابل عمل تھی جس میں سے 63 پر کارروائی کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 16 فروری تک 8160 کالز موصول ہوئیں۔ موصول ہونے والی کالوں میں 8020 نے گانا سنے کی فرمائش کی۔ ان میں سے 140 کالز قابل عمل تھیں جس میں سے 115 پر کارروائی کی گئی۔ نیکٹا ذرائع کے مطابق اب تک جعلی کالز کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ‘ 6 افراد کے خلاف قانونی کارروائی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :