کاسا 1000 کے ذریعے پاکستان کوسستی بجلی کی فراہمی2018سے شروع ہوجائے گی ‘تاجک سفیر

جمعرات 25 فروری 2016 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) تاجکستان کے سفیر شیر علی جونونوف نے کہا ہے کہ کاسا 1000 کے ذریعے پاکستان کو سستی بجلی کی فراہمی 2018سے شروع ہوجائے گی۔اسلام آباد میں ایک تقریب میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تاجکستان اپنے پن بجلی گھروں کو بہتر بنانے کا کام شروع کرچکا ہے جو دوہزار اٹھارہ سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاجک سفیر نے کہاکہ تاپی کے ذریعے پاکستان اور بھارت کو گیس فراہم کرنے کے ایک اورمنصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ ترکمانستان ،افغانستان،پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی راہداری کے معاہدے پر پہلے ہی دستخط کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل بینک آف پاکستان دو شنبے میں پہلے ہی اپنی شاخ قائم کرچکا ہے جس سے دو طرفہ تجارت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :