لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی جانب سے نیب کے معاملات میں مبینہ مداخلت کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سے جواب طلب کر لیا۔۔۔۔۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے روبرو درخواست گزار گوہر نواز سندھو نے مو ¿قف اختیار کیا کہ نیب آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ وزیراعظم کے ماتحت نہیں، لہذا اس ادارے کے معاملات میں مداخلت کا وزیراعظم کو کوئی اختیار حاصل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت نیب کو کسی بھی شخص، انتظامی اور سیاسی عہدیدار کے خلاف کارروائی اور تحقیقات کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

وزیراعظم نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نیب کو تنبہیہ کی جو کہ نیب کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم کو نیب کے معاملات میں مداخلت سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے وفاقی حکومت، چیئرمین نیب اور دیگر فریقین سے تین ہفتوں تک کے لئے جواب طلب کر لیا۔