لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے لئے گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، بائیو میٹرک نظام کے تحت اکیس ہزار چار سو چودہ رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے لئے امیدواروں اور ان کے حامیوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز کرتے، اور ایک ایک ووٹر کے پاس جا کر ووٹ مانگتے دکھائی دے رہے ہیں،،،
امیدوارساٹ
انتخابات میں چار نشستوں کے لئے پندرہ امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

حامد خان، شفقت محمود چوہان اور میاں اسرار گروپ کے صدارتی امیدوار رانا ضیائ عبدالرحمٰن اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار رمضان چوہدری کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔۔
ساٹ
سپورٹر
بائیو میٹر ک نظام کے تحت انتخابی عمل سرانجام دینے کے تمام ترانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن بورڈ کے سربراہ شہزاد شوکت کا کہنا ہے کہ سو فیصد ووٹ بائیو میٹرک نظام کے ذریعے ڈالے جائیں گے۔
ساٹ
شہزاد شوکت، چئیرمین الیکشن بورڈ
بائیو میٹرک نظام کے تحت انتخابی عمل سرانجام دینے کے لئے پانچ پولنگ سٹیشنز قائم کر کے پینسٹھ بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :