ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) یہ درخواست نوشاب اے خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کاآئینی عہدہ کسی صورت خالی نہیں رکھا جا سکتا۔

(جاری ہے)

نوید رسول مرزا کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفی کے ایک ماہ گزرنے کے باوجود اس عہدے پر نئی تقرری نہیں کی گئی جس سے سائلین اور وکلاءکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کے خالی ہونے کے پندرہ یوم کے اندر اس عہدے کو پر کیا جانا لازم ہے مگر حکومت پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر فوری تقرری کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں