لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا ائیر بیس پر ممکنہ حملے کے الزام میں گرفتار افغانی ملزم کی سزاءکے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل حکم خان کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پولیس نے ہینڈ گرنیڈ رکھنے اور سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے الزام میںاسے کسی قانونی جواز ،ٹھوس شواہد کے بغیر پکڑ کر مقدمہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے بھی قانونی تقاضے پورے کئے بغیرملزم حکم خان کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنا رکھا ہے لہذا عدالت سزاءکو کالعدم قرار دے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو ہینڈ گرنیڈ سمیت اس وقت موقع پر گرفتار کیا گیا جب وہ سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ملزم کو قوانین کے تحت پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنایا لہذا ملزم کی اپیل مسترد کی جائے۔جس پر عدالت نے سرگودھا ائیر بیس پر ممکنہ حملے کے الزام میں گرفتار افغانی ملزم کی سزاءکے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :