گوادر سے نواب شاہ تک بھی گیس پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی ‘ مشیر وزارت پٹرولیم زاہد مظفر

پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کو توانائی کا مرکز بنا دے گی ‘ برازیلی سفیر

جمعرات 25 فروری 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) مشیر وزارت پٹرولیم زاہد مظفر نے کہا ہے کہ گوادر سے نواب شاہ تک بھی گیس پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی۔ انرجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزارت پٹرولیم زاہد مظفر نے کہا کہ اقتصادی راہداری 463 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے اور اس کے تحت گوادر سے نواب شاہ تک بھی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کی شدید قلت ہے جبکہ یومیہ چار ارب مکعب فٹ گیس کی کمی کا بھی سامنا ہے جسے دور کرنے کیلئے تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ تقریب میں شریک برازیلی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کو توانائی کا مرکز بنا دے گی، برازیل کی مجموعی توانائی میں قابل تجدید توانائی کا بڑا حصہ ہے۔