پی سی بی تاحال ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل بارے فیصلہ کرنے میں ناکام

جمعرات 25 فروری 2016 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے معاہدے میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں چیئر مین پی سی بی شہریار خان کاکہنا تھا کہ وقار یونس کے معاہدے میں ابھی تک کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے ، دورہ انگلینڈ کے بعد ہیڈ کو چ سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی 2014ء میں وقار یونس کو 2سال کے لیے قومی ٹیم کا ہیڈ کو چ مقرر کیا تھا