حکومت پنجاب جنگلوں کو نجی کمپنیوں کو فروخت کررہی ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

جمعرات 25 فروری 2016 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جنگلوں کو نجی کمپنیوں کو فروخت کررہی ہے ، خیبرپختون خواہ حکومت نئے درخت لگا کر ملک سے آلود گی کم کررہی ہے جبکہ پنجاب حکومت درخت ختم کرکے آلودگی پھیلا رہی ہے ،اورنج لائن پراجیکٹ کی آڑ میں مخصوص مافیا نے لاہور سے درخت بے دری سے کاٹ دئیے جس وجہ سے لاہور میں آلود گی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ،انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے اور وہاں درخت لگا کر نئے جنگل آباد کئے جارہے ہیں ،پنجاب حکومت میں جنگل پرائیویٹ کمپنیوں کو اونے پونے فروخت کررہی ہے ،پنجاب میں پہلے ہی جنگلوں کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اب جو جنگل بچ گئے ہیں اور کی لوٹ سیل لگادی گئی ہے ،جنگل تیز ی سے ختم ہونے سے پنجاب کی رضی اراضی بنجر ہورہی ہے ،کسان پہلے ہی پنجاب حکومت کی چکی میں پس رہا ہے اور اب اس کی اراضی بھی تباہ ہورہی ہے ،پنجاب میں جنگل فروخت کرنے سے سیلاب مزید تباہی مچائیں گے اور عوام کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوگا،جنگل ختم ہونے سے جنگلی حیات کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :