کراچی : فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو پولیس نے حراست میں‌لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 14:33

کراچی : فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو پولیس نے حراست میں‌لے لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمگیر خان پورے شہر کا کچرا ایک ٹرک میں لے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پہنچے ، عالمگیر خان نے اس احتجاج میں شرکت کے لیے شہریوں کو بھی دعوت دی تھی تاہم وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر پولیس نے عالمگیر خان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمگیر خان یہ اعلان کر چکے تھے کہ اگر انہیں سندھ حکومت کی جانب سے کچرا پھینکنے کے لیے کوئی جگہ نہ بتائی گئی تو وہ کچرا لے کر وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ جائیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ پولیس نے عالمگیرخان کو حراست میں لے کر کچرے سے بھرے ٹرک کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر سے ہٹا دیا ہے

متعلقہ عنوان :