ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا

الطاف حسین کے حق میں نعرے، پیمرا سے الطاف حسین کی تقریر دیکھا نے کی پا بندی ہٹا نے کا مطا لبہ

جمعرات 25 فروری 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ نے پیمرا کی طرف سے الطاف حسین پر تقریر کرنے اور اس کو دکھانے پر پابندی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا ۔ پابندی کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔ آرٹیکل 19 کو بحال کرنے کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں پیمرا کی طرف سے الطاف حسین پر تقریر کرنے اور اس کو دکھانے پر پابندی کے خلاف دھرنا دیا گیا جس میں دونوں ایوان کے اراکین کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے صوبائی اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر الطاف حسین کے حق میں نعرے درج تھے اور آرٹیکل 19 کو بحال کرنے کے لئے بھی نعرے درج کئے گئے تھے احتجاجی دھرنا میں اراکین پارلیمنٹ نے الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے اور ان پر سے ٹی وی پر تقریر دکھانے کی پابندی کو اٹھانے کا مطالبہ کیا اراکین پارلیمنٹ نے آرٹیکل 19 کو بحال کرنے کے حق میں بھی نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 19 کو فوری طور پر بحال کیا جائے ایم کیو ایم کے احتجاجی دھرنے میں رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی ، ثمن جعفری ، شیخ اصلاح الدین ، سینیٹر نسرین جلیل ، سینیٹر طاہر حسین مشہدی ، سینیٹر میاں عتیق اور دیگر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔