ڈاک خانوں میں بچت کی اسکیم ختم ہونے کی وجہ سے 2 ارب روپے کا نقصان ہوا ،شیخ آفتاب

جمعرات 25 فروری 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ ڈاک خانوں میں بچت کی اسکیم ختم ہونے کی وجہ سے 2 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاک خانوں کے ذریعے ملک بھر میں 15 لاکھ پنشنرز کو پینشن دی جا رہی ہے جمعرات کو ایوان زریں میں نگہت پروین میر کی جانب سے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ ڈاک خانوں میں بچت کی اسکمیں ختم ہونے سے لوگوں اور ادارے کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اب تک نقصان 2 ارب روپے ہو چکا ہے بچت اسکیموں سے دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کو فائدہ ملتا ہے 2004ء میں وزیراعظم نے ان کو بحال کرنے کے احکامات دیئیتھے مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا رکن اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے استفسار کیا کہ ڈاک خانوں میں سرمایہ کاری نہیں استعمال ہو رہی ہے۔ اس پر شیخ آفتاب نے کہا کہ سب سے زیادہ سروسز پوسٹ آفس دے رہا ہے۔ 15لاکھ کی پنشن ڈاک خانوں کے ذریعے دی جاتی ہے مارک کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :