اہلیان کراچی کے لیے خوشخبری ، لاہور اور اسلام آباد کی طرح کراچی میں‌بھی میٹروبس دوڑے گی

وزیر اعظم نواز شریف آئندہ کل گرین میٹروبس کا سنگ بنیاد رکھیں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 14:27

اہلیان کراچی کے لیے خوشخبری ، لاہور اور اسلام آباد کی طرح کراچی میں‌بھی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : اہلیان کراچی کے لیے ایک زبردست خوشخبری یہ ہے کہ اب لاہور اور اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی میٹرو بس سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرین میٹربس منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نواز شریف آئندہ کل رکھیں گے۔

(جاری ہے)

گرین میٹرو بس منصوبے کو چودہ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا ، جبکہ و فاقی حکومت کے فنڈز سے اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا ۔ میٹرو بس منصوبہ سرجانی ٹاﺅن سے ایم اے جناح روڈ گرو مندر تک ہو گا اور اٹھارہ کلو میٹر کے اس روٹ پر کُل بائیس اسٹیشنزہوں گے ، منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ناظم آباد کے انو بھائی پارک میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔