کراچی، حساس ادارے کامومن آباد میں ٹارگیٹڈآپریشن کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشت گرد گرفتار،ایک کلوبارودی مواد،بال بیرنگ اورنٹ بولڈبرآمد

جمعرات 25 فروری 2016 14:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) جمعرات کی صبح سویرے حساس ادارے کامومن آباد میں ٹارگیٹڈآپریشن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کاایک دہشت گرد گرفتار،ایک کلوبارودی مواد،بال بیرنگ اورنٹ بولڈبرآمدتفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پرمومن آباد کے علاقے میں ٹاگٹڈآپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکرسیل کردیااورآپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں اورگھرگھرکی تلاشی لی گئی جس کے دوران ایک دہشت گرد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا،باخبرذرائع نے بتایا کہ دہشت گردکاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اورملزم سے ایک کلوبارودی مواد،نٹ بولڈبال بیرنگ برآمدہوئے ہیں،پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ زیرحراست ملزم پولیس کومتعددسنگین وارداتوں میں مطلوب ہے جبکہ پولیس اوررینجرزمذکورہ گرفتاری سے لاعلمی ظاہرکررہی ہے۔