نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 14:22

نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیدی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) پی سی بی گورننگ کونسل کے ممبر اور پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی آفر کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگومیں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کراچی آکر کھیلے ، وہاں کے حالات بہت سدھر گئے ہیں اور اب چڑیا بھی وہاں پر نہیں مار سکی ، کور کمانڈر کراچی اور گورنر سندھ نے مکمل سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ، وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او لاہور نے بھی غیر ملکی ٹیموں کی آْمد پر مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر اب کوئی دہشتگردی کا واقع ہوتاہے تو ہماری کرکٹ 10سال مزید پیچھے چلی جائے گی اور اسی لیے وزیر اعظم بھی کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر ملک میں کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوتا تو غیرملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :