`صدر مملکت کا اداکار حبیب کے انتقال پر اظہار افسوس، لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعرات 25 فروری 2016 14:18

`صدر مملکت کا اداکار حبیب کے انتقال پر اظہار افسوس، لواحقین سے اظہار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اداکار حبیب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے انتقال سے ملک باصلاحیت فنکار سے محروم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اداکار حبیب ایک باصلاحیت فنکار تھے جو نئے فنکاروں کیلئے ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے ، صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے ملک باصلاحیت فنکار سے مرحوم ہوگیا ہے، فن کے شعبے میں مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لو احقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔