حکومت نے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے بھارت جانے کا گرین سگنل دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 14:11

حکومت نے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے بھارت جانے کا گرین سگنل دے ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء)وفاقی حکومت نے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے بھارت جانے کا گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اگلے ماہ سے شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وفاقی حکومت سے پڑوسی ملک جانے یا نہ جانے کی اجازت طلب کی تھی اور چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے بھی کچھ روز قبل حکومت سے اس بارے میں جلد از جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر آج حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم بھارت بھیجنے کا گرین سگنل مل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو صرف ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے بھارت جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے حکومت کی جانب سے بھارت جانے کی اجازت ملنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی آئی سی سی سے گرین شرٹس کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی درخواست کرچکا ہے۔