نجم سیٹھی نے سخت الفاظ میں بھارت کو جھاڑ پلا دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 13:51

نجم سیٹھی نے سخت الفاظ میں بھارت کو جھاڑ پلا دی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) پی سی بی گورننگ باڈی کے رکن نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان سے سیریز کھیلنے کی اجازت دے دیتی ہے تو ستمبر میں یہ سیریز ممکن ہے ، پاک ،بھارت سیریز میں پہلے پاکستان کی سیریز ہی کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان سے 2سیریز کھیلنے سے انکار کر ے گا تو پاکستان بھی بھارت کا دورہ نہیں کرے گا ، ہم بھارت سے ان کے ملک کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی اپنی ہوم سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور اس کا سارا منافع بھی پی سی بی لے گا ۔پاکستان اور بھارت کی سیریز سے دونوں ممالک کے مابین رابطے بحال ہوں گے ۔