پاکستانی طلبا کسی سے کم نہیں۔۔۔۔ اپنی مدد آپ کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والا شمس 1 تیار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 13:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء): پاکستانی طلبا نے اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے با رہا یہ بات ثابت کی ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ حال ہی میں لاہور کی ایک مقامی یونیورسٹی کے طلبا نے شمسی توانائی کی مدد سے چلنے والا شمس 1 نامی ایک چھوٹا طیارہ تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس طیارے کے پروں پر شمسی سیل لگائے گئے ہیں، طیارے کو کچھ دیر سورج کی روشنی میں چارج کرنے کے بعد 5 سے 6 گھنٹے تک ہوا میں اُڑایا جا سکتا ہے۔

طیارے پر بنانے والے طلبا کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اس پر توجہ دے اور ہماری مدد کرے تو ہم پاکستان مں ایک اچھی اور سستی ٹیکنالوجی متعارف کرواسکتے ہیں۔ طیارے کے موجد طلبا نے کہا کہ اس طیارے کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔