خیبرپختونخواہ میں لوٹ مار جاری ہے ،عمران خان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے نعرے حقیقت نہ بن سکے‘ رانا بابر حسین
جمعرات 25 فروری 2016 13:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں لوٹ مار جاری ہے ،عمران خان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے نعر ے لگاتے رہے مگر ان کے یہ نعرے حقیقت نہ بن سکے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اداروں اور محکموں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہاہے جس سے صوبے میں ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو خدمات کی بروقت اور بہترین انداز میں فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، امن عامہ، پولیس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے جبکہ سمارٹ فونز کے ذریعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ کے ساتھ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.