چینی خاتون کوچ ماجن نے میکسیکن عوام کے دل جیت لئے

جمعرات 25 فروری 2016 13:30

چینی خاتون کوچ ماجن نے میکسیکن عوام کے دل جیت لئے

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) میکسیکو کے غوطہ خوروں نے فیناڈائیونگ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں سونے اور کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ، اس کامیابی کے پیچھے چینی خاتون کوچ ماجن کا ہاتھ ہے ۔ 2002ء میں میکسیکو نے چین کے ساتھ کوچ حاصل کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے ، اس معاہدے کی روشنی میں 2003ء میں ماجن میکسیکو آئی تھیں ان کے آنے کے بعد غوطی خوری کے مقابلوں میں میکسیکو کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

لندن اولمپکس میں میکسیکو کے غوطہ خوروں نے سات میں سے تین تمغے جیت لئے جب کہ 2008ء کے بیجنگ اولمپکس مقابلوں میں ما کی ایک اور شاگرد ایس پی نوسا نے عورتوں کے مقابلے میں دو میڈلز جیتے ، اسی طرح لندن میں 2012ء میں ہونے والے مقابلوں میں بھی میکسیکو کے غوطہ خوروں کو نمایاں کامیابی ہوئی ،2009ء کے مقابلے میں میکسیکو کے غوطہ خوروں نے چین اولمپکس سٹار چین رولن کو شکست دے دی ، ان کامیابیوں کے نتیجے میں میکسیکو کے عوام کے دلوں میں گھر کرتی چلی گئی اور آج کل اسے میکسیکو میں ایک ہیرو کی طرح یاد کیا جاتا ہے اسے میکسیکو کے صدر نے میکسیکو کے صدارتی ایوارڈ سے بھی نواز ا ہے ،میکسیکو کے عوام کے لئے عزت کا باعث بننے والی اس قدر معروف ہے کہ چینی صدر نے بھی 2013ء میں میکسیکو کے دورے کے دوران اس کو خاص طورپر خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ما کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہمیشہ وہی کامیاب ہوتا ہے جو محنت کرتا ہے جب آپ ایک نئے ملک میں جاتے ہیں تو آپ ماحول کو تبدیل نہیں کر سکتے بلکہ خود کو تبدیل کرنا پڑتا ہے آج ما کو میکسیکو میں آئے تیرہ سال گزر چکے ہیں اور نوجوان غوطہ خور اسے صرف ایک کوچ نہیں سمجھتیں بلکہ اسے ما ں کا درجہ دیتی ہیں ۔ما کا کہنا ہے کہ جب غوطہ خور لڑکیاں رات کو اسے ، میسج میں لکھتی ہیں کہ ہم آپ سے محبت کرتی ہیں تو مجھے بے حد خوشی محسو س ہوتی ہے ۔ما کا کہنا ہے اس کی تربیت یافتہ میڈلز جیت رہی ہیں اور و ہ ان کی محبت جیت رہی ہے ۔