طا لبہ کی خو دکشی افسوس ناک عمل ہے، ورثا کے انصاف کیلئے درخواست دائر کی، عبدالغنی خلجی

جمعرات 25 فروری 2016 13:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء بلو چستان ہا ئی کورٹ با ر ایسو سی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی نے کہا ہے کہ مسلم باغ میں طا لبہ کا اقدا م خو دکشی افسوس ناک عمل ہے، اس سلسلے میں بعض لو گ شا ئد سیا سی طو ر پر اثر انداز ہو نے کی کو شش کر رہے ہیں ،ہم نے آئینی درخواست اس لئے دائر کی ہے تا کہ طا لبہ کے ورثا کو انصا ف مل سکیں کیو نکہ اس سلسلے میں وہ دو ہفتوں سے سرا پا احتجا ج تھے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سما عت کے بعد صا برہ اسلام ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران کے ہمرا ہ میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات سے انصاف کے تقا ضے پو رے ہو ں گے اور طا لبہ کی اہل خا نہ کو انصا ف میسر آ ئے گا۔ اس وقت تک کیس کی سما عت جا ری رہنے کا جج نے ریما رکس دئیے ہیں جب تک حقا ئق تک پہنچ نہیں جا تے۔انہوں نے کہا کہ ایف آ ئی آ ر کے لئے طا لبہ کے بھا ئی اعزاز کا کڑ کی مدعیت میں مقدمہ در ج کیا جا ئے گاجس میں ان کی جا نب سے سیاسی ہو یا کو ئی اور کو نا مزد کیا جا ئے گا۔