جامشورو ، مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ، دو افراد جاں بحق، آٹھ زخمی

جمعرات 25 فروری 2016 13:26

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) جامشورو کے علاقے سن کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ریسکیو ذرائع کے مطابق جامشورو کے نواحی علاقے سن کے قریب تیز رفتار ٹرک نے مسافر کوچ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :