ترک سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 25 فروری 2016 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی کے سرمایہ کار گروپ کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے‘ ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب سے ترک سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترک وفد نے پنجاب میں مینو فیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادرانہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں ڈھل چکی ہے۔ ترکی کے سرمایہ کار گروپ کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے‘ ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :