پیپلز پارٹی نے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا

جمعرات 25 فروری 2016 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پیپلز پارٹی نے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پیپلز پارٹی کی طرف سے توجہ دلاؤ نوٹس رکن قومی اسمبلی شازیہ مری‘ نفیسہ شاہ‘ عمران لغاری اور اعجاز جاکھرانی نے جمع کروایا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ گزشتہ سات ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی آئی ہے۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے باوجود برآمدات میں واضح کمی قابل تشویش ہے۔