سیاستدانوں کا احتساب ہوسکتا ہے تو نیب کا کیوں نہیں ؟، رانا مشہود احمد

رنجیت سنگھ کا دور نہیں کہ جس کے گلے میں پھندا آئے فٹ کردیا جائے ، نیب میرے خلاف ثبوت سامنے لائے،صوبائی وزیر

جمعرات 25 فروری 2016 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ رنجیت سنگھ کا دور نہیں کہ جس کے گلے میں پھندا آئے فٹ کردیا جائے‘ سیاستدانوں کا احتساب ہوسکتا ہے تو نیب جیسے اداروں کا کیوں نہیں ہوسکتا؟ نیب والے میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ انصاف کیا جائے پگڑی نہ اچھالی جائے۔ کسی کو خوش کرنے اور بیلنس کرنے سے شفافیت اور میرٹ نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رنجیت سنگھ کا دور نہیں کہ جس کے گلے میں پھندا آئے فٹ کردیا جائے‘ سیاستدانوں کا احتساب ہوسکتا ہے تو نیب جیسے اداروں کا کیوں نہیں ہوسکتا؟ نیب والے میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

متعلقہ عنوان :