پی سی بی تاحال ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل بارے فیصلہ کرنے میں ناکام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 13:21

پی سی بی تاحال ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل بارے فیصلہ کرنے میں ناکام

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے معاہدے میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں چیئر مین پی سی بی شہریار خان کاکہنا تھا کہ وقار یونس کے معاہدے میں ابھی تک کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے ، دورہ انگلینڈ کے بعد ہیڈ کو چ سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں یا نہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی 2014ء میں وقار یونس کو 2سال کے لیے قومی ٹیم کا ہیڈ کو چ مقرر کیا تھا ۔