وینزویلا کی حکومت کینیڈا کی مائننگ کمپنی سے تصفیہ پر 5 بلین ڈالر وصول کرے گی

جمعرات 25 فروری 2016 13:10

کراکس۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) وینزویلا کی حکومت کینیڈا کی مائننگ کمپنی گولڈ ریزرو انٹرنیشنل سے تصفیہ کے نتیجہ میں 5 بلین ڈالر وصول کرے گی۔

(جاری ہے)

وینزویلا کے وزیر تیل کے جمعرات کو بیان کے مطابق کینیڈین کانکنی کے ادارے گولڈ ریزرو جس نے جنوب مشرقی وینزویلا میں بریساس گولڈ اینڈ کاپر پراجیکٹ پر 1992میں کام شروع کیا تھا،نے اپنا ورک پرمٹ منسوخ کئے جانے پر2009 میں عالمی بینک کی عدالت سے ثالثی طلب کی تھی اس وقت تک وینزویلا کی حکومت وہاں 300 ملین ڈالر خرچ کر چکی تھی جس کے تحت اب کینیڈین کمپنی 2 بلین ڈالر قرضے کو ادا کرنے کے ساتھ ونیزویلا میں کانکنی کے شعبہ میں 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔