ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ امتحانی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کو معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائے، مزمل ترنابی گروپ

جمعرات 25 فروری 2016 13:09

ہری پور۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن مزمل ترنابی/ ازرم خان جدون گروپ نے ایک سال گذرنے کے باوجود ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کی طرف سے میٹرک اور انٹر کی امتحانی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کو معاوضہ کی عدم ادائیگی پراحتجاج کرتے ہوئے معاوضہ کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔