ایبٹ آباد،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے پونا سڑک کیلئے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کروا لی ہے، ترجمان

جمعرات 25 فروری 2016 13:04

ایبٹ آباد۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پونا سڑک کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کروا لی ہے۔ سجیکوٹ ستوڑہ سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھی، سڑک کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، عنقریب سڑک پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہونے والی سجیکوٹ ستوڑہ سڑک کی دوبارہ تعمیر کیلئے مرکزی حکومت نے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے منظور کر لئے ہیں جس کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا اور بہت جلد سڑک پر کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ این اے18- کے مختلف عوامی منصوبوں کا سروے جاری ہے، جون کے بعد تمام منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کروا کر علاقہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔