سماجی رابطے دبئی میں ازدواجی مسائل کی سب سے بڑی وجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 12:51

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء): دبئی میں ازدواجی مسائل کی سب سے بڑی وجہ سماجی رابطوں کو قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس کے دوران ریکارڈ ہوئے تمام ازدواجی مسائل میں بیشتر کی وجہ سماجی رابطوں کو قرار دیا گیا۔ شوہر یا بیوی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر ، فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے خفیہ دوستیاں ان تمام ازدواجی مسائل کی جڑ ہے جن میں اکثر ہی بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تمام نتائج دبئی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں فیملی اینڈ یوتھ ڈویژن کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔ڈویثن کی ڈائریکٹر نعیمہ الشمسی نے روزنامہ امارات الیوم کو بتایا کہ سماجی رابطوں کا استعمال کرتے ہوئے رشتہ ازدواج کے علاوہ دوست بنانا ازدواجی مسائل کی سب سے بڑی وجہ بن کر اُبھرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال ڈویژن نے ازدواجی مسائل کے 245 کیسز ریکارڈ کیے جن میں سے متعدد کی بڑی وجہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے دوست بنانا تھی۔ جبکہ ان میں سے بیشتر کیسز میں خاوند یا شوہر اپنے ساتھی کے موبائل فون یا کمپیوٹر کو خفیہ رہ کر چیک کرتے تھے تا کہ دئے جانے والے مبینہ دھوکے کا پتہ لگا سکیں.۔