پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات پندرہ مارچ کو کھٹمنڈومیں ہو سکتی ہے ‘ بھارتی میڈیا

جمعرات 25 فروری 2016 12:47

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات پندرہ مارچ کو کھٹمنڈومیں ہو سکتی ہے جبکہ سارک کانفرنس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سشما سوراج کے درمیان بھی ملاقات کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار نے حکومتی ذرائع سے دعویٰ کیا کہ سارک کانفرنس پندرہ مارچ کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈومیں ہو گی جس میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور بھارتی ہم منصب کی ملاقات کا مکان ہے۔

پٹھان کوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سارک وزرا کونسل کا اجلاس 17 مارچ کو ہو گا۔ اور اس موقع پر پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے تاہم یہ ملاقات طے نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :