اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ مارکر 2ہزار کلومردہ گوشت برآمد کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:45

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ مارکر 2ہزار کلومردہ گوشت برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر حسن وقار کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔ اے سی شالیمار نے بتایا کہ چھوٹے اور بڑے مردہ جانورجھنگ سے لائے جاتے تھے ، مردہ جانوروں کا گوشت راولپنڈی اور اسلام آباد میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ 10ملزم گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :