لاہورپولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:45

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،تینوں افراد کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کے مطابق تینوں افراد کو حساس اداروں کی معلومات پر گرفتار کیا گیا ہے،تینوں کاتعلق کرم ایجنسی سے ہے۔ انہیں انارکلی میں ایک ہوٹل سے پکڑا گیا ، گرفتار افراد میں زید خان،نصیر احمد اور ناصر خان شامل ہیں۔