کراچی:منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گردوں ہلاک ‘ دہشت گرد50 فوجیوں

کی شہادت اور کیڈٹ کالج رزمک پر میزائل حملے میں ملوث تھے۔ترجمان رینجرز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:40

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے مقابلے کے بعد 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا‘ دہشت گرد50 فوجیوں کی شہادت اور کیڈٹ کالج رزمک پر میزائل حملے میں ملوث تھے۔ترجمان رینجرز کے مطابق منگھوپیر میں کارروائی،خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کراچی میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت ،بھتا خوری اور دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولیاں،دہشتگردی سے متعلق موادبھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاو ن مومن آباد سے ایک دہشت گرد پکڑا گیا ، گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ منگھوپیر اور لیاری جتوئی محلہ میں سرچ آپریشن کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاو ن مومن آباد میں کارروائی کر کے ایک دہشتگرد پکڑ لیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پکڑے گئے دہشتگرد کا تعلق ایک کالعدم جماعت سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔ایک اور کاروائی کے دوران پولیس نے عیدگاہ اور لیاری کے علاقے بغدادی میں مقابلوں کے بعد 4 ملزموں کو زخمی حالت میں پکڑا۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ موبائل فونز اور چوری کا دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ لیاری جتوئی محلہ سے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر محمود آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :