پی ایس ایل کے دوران کرس گیل کا ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی ہونے کا انکشاف

گیل رات کے وقت ہوٹل لابی میں مہمان کو لا نا چاہتے تھے ، نجم سیٹھی

جمعرات 25 فروری 2016 12:39

پی ایس ایل کے دوران کرس گیل کا ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی ہونے کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ میچزکے دوران ہوٹل میں مہمان لانے کے اجازت نہ ملنے پر کرس گیل ناراض ہو گئے تھے لیکن ہم نے صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک دن گیل ہوٹل لابی میں مہمان کے ساتھ آئے توہوٹل والوں نے انہیں جانے نہیں دیا، ہوٹل والوں کا کہنا تھا کہ رات کے اس وقت گیل اپنے مہمان کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں نہیں جاسکتا، گیل ناراض ہوگئے اور سخت غصے میں آگئے تھے مگرہم نے صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوٹل رومز میں کسی کو مہمان لے جانے کی اجازت نہیں دی تھی، ہمیں خدشہ تھا کہ کوئی اسکینڈل نہ ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی نے خون پسینے کی کمائی سے ٹکٹ خریدا، کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل پر دباؤ تھا کہ پاسز فری میں دے دیں۔