عالمی معیشت مزید کمزور ہوچکی ہے‘ چین کی معیشت میں سست روی

عالمی اقتصادی ترقی کے خدشات میں اضافہ کررہی ہے۔آئی ایم ایف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:36

عالمی معیشت مزید کمزور ہوچکی ہے‘ چین کی معیشت میں سست روی

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی معیشت مزید کمزور ہوگئی ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال ناموافق جھٹکوں کے لیے شدید غیر محفوظ ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق معیشت میں کمزوری بڑھتے ہوئے مالی اضطراب اور اثاثوں کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہے۔

آئی ایم ایف کی یہ رپورٹ آئندہ ہفتے شنگھائی میں جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کے اجلاس سے قبل آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کی معیشت میں س±ست روی عالمی اقتصادی ترقی کے خدشات میں اضافہ کررہی ہے۔چینی معیشت جو دنیا میں دوسری سب سے بڑی معیشت ہے، 25 سال کے دوران سب سے س±ست ترین شرح سے بڑھ رہی ہے۔واشنگٹن میں قائم آئی ایم ایف کے مطابق ترقی یافتہ معیشتوں میں ترقی کی رفتار پہلے ہی قائم کردہ حد سے نیچے ہے۔

(جاری ہے)

جیسے کچھ ممالک میں طلب میں کمی اور بڑے پیمانے پر پیداوار میں نمایاں کمزوری نے بحالی کے عمل کو روک رکھا ہے۔ترقی کی رفتار میں کمی کی وجہ سے چین کی پیداوار میں مزید استحکام کے حوالے سے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ جس کے ساتھ ساتھ دیگر بڑی ا±بھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جس میں اشیا کی گرتی ہوئی قیمتیں بھی شامل ہیں۔

آئی ایم ایف نے عالمی ترقی کے حوالے سے بھی مستقبل کے امکانات کا ذکر کیا ہے کہ ’مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی ترقی غیر مستحکم ہوسکتی ہے، جیسے تیل کی قیمتیں کا گرنا اور جغرافیائی اور سیاسی تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔ایجنسی نے معیشت کے حوالے سے سب سے کمزور ممالک کی حفاظت کے لیے نیا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے جی 20 گروپ کا اجلاس بلایا ہے۔رواں سال کے آغاز میں آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی ترقی میں کمی کی پیش گوئی کی تھی۔ اب آئی ایم ایف رواں سال اقتصادی سرگرمیوں میں 3.4 فی صد اور 2017 میں 3.6 فی صد اضافے کی توقع رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :